پشاور شبقدر میں چترال سے تعلق رکھنے والی شادی شدہ عورت لاپتہ ،چترال تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) بروز گول سے تعلق رکھنے والی فضیلہ بی بی ولد حکیم خان جو شبقدر پشاور میں عبدالرحمن کے ساتھ رشتہ ازدواج میں تھی۔گزشتہ دو دن سے پشاور شبقدر سے لاپتہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق خاتون کے شوہر عبدالرحمن نےکل رات اپنے بچوں کے ساتھ چترال اپنے سسرال پہنچ کر اپنے بیوی کے لاپتہ ہونے کی خبر دی۔جس کے بعد لاپتہ ہونے والی عورت کے گھر والوں نے تھانہ چترال میں گمشدگی کی رپورٹ درج کی ۔جس کے بعد مقامی پولیس نے لاپتہ ہونے والی عورت کے شوہر کو تھانہ چترال لا کر تفتیش کر کے چھوڑ دیا۔گمشدہ ہونے والی عورت کے گھر والوں نےشوہر کو بیٹی  قتل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ گمشدہ ہونی والی عورت کا شوہر اپنے بچون کے ساتھ چترال سے بھاگنے کے لیے کوشش کررہا ہےاُنہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے گرفتار کر کے شامل تفتیش کیا جائے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔