تازہ ترین

سابق صوبائی وزیر سلیم خان کی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام  فیصل کریم کنڈی سے ملاقات

ایک ماہ بعد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت دوبارہ سروے کا پروگرام شروع کیا جا رہا ہے جس کے تحت مزید غریب خاندانوں کو اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا

چترال(چترال ایکسپریس)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام  فیصل کریم کنڈی سے ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران سابق صوبائی وزیر سلیم خان نے ان کا شکریہ اداکیا کہ چترال لویر اور اپر کے سیلاب سے متاثرہ تقریباً 20 ہزار خاندانوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی وساطت سے 25000 فی خاندان ریلیف پیکج کے طور پر ملے ہیں سلیم خان نےکہا کہ کچھ علاقوں میں سیلاب متاثرین کا نام اس لسٹ میں نہیں آیا ہے ان کو بھی شامل کرکے ریلیف پیکج دیا جائے۔ فیصل  کریم کنڈی نے یہ یقین دہانی کی کہ ڈپٹی کمشنر لویر اور اپر کی طرف سے جو لسٹیں ہمیں ملیں گے ان سب کو ریلیف پیکج میں شامل کیا جائے گا۔ آخر میں سلیم خان نے معاون خصوصی کا اس لئے بھی شکریہ ادا کیا کہ ان کے درخواست پر لٹکوہ یو سی کو بعد میں پروگرام میں شامل کیا گیا جس کی وجہ سے تقریباً 1000 خاندانوں کو ریلیف پیکج مل گئے جو کہ پہلے فیز میں شامل نہیں تھے۔ فیصل کنڈی نے یہ بھی یقین دہانی کی کہ ایک ماہ بعد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت دوبارہ سروے کا پروگرام شروع کیا جا رہا ہے جس کے تحت مزید غریب خاندانوں کو اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔