
تازہ ترین
ضلع چترال کے سڑکوں کےلئے خطیر رقم جاری کرنے پر وفاقی وزیرمواصلات مولانا اسعد محمود کاشکریہ۔فضل الرحمن
چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس )جے یو آئی ضلع چترال کے رہنماجنرل سیکرٹری چترال ٹاون تھری فضل الرحمن
اور سیکرٹری اطلاعات چترال ٹاون تھری عبدالقادر نے ایک اخباری بیان میں مواصلات کے شعبے میں ضلع چترال لوئر اوراپر کےلئے خطیر رقم جاری کرنےپر وفاقی وزیرمواصلات مولانا اسعد محمود کاشکریہ اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ رقم سے سیاحتی اہمیت کے حامل ضلع چترال میں سڑکوں کاجال بچھایا جائیگا۔اورضلع میں سڑکوں پر کام کا آغاز بھی ہوا ہے۔جس سے چترال کے پسماندہ علاقے ترقی کے راہوں پر گامزن ہونگے۔
