مستوج سے بونی آنے والی گاڑی کو دومادومی کے مقام پرحادثہ گاڑی میں سوار افراد معمولی زخمی
چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) اپر چترال مستوج سے سے بونی اتے ہوئے رحمت الدین کی گاڑی حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جاگری، ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ریکوری ٹیم ریکوری وہیکل کےساتھ موقعے پر پہنچ گئی۔ اور گاڑی کو نالے سے ریکور کرکے مالک کے حوالے کر دیا،
ابتدائی معلومات کے مطابق نوید اپنی فیملی کے ساتھ مستوج سے بونی آرہا تھا کہ اپر چترال کے مقام دومادمی میں گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا، معجزاتی طور پر گاڑی میں سوار فیملی کے افراد محفوظ رہے اورانہیں معمولی چوٹیں آئیں ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں