تہنیت نامہ، بنام الکریم ویلفئیر سوسائٹی بونی۔۔تحریر شمسیار خان بونی

چترال (چترال ایکسپریس)میں اپنی طرف سے اور اپنے پورے خاندان کی طرف سے الکریم ویلفئِر سوسائٹی بونی کے سابق صدر اصغر علی، اُن کا جملہ کابینہ اور تمام اراکینِ سوسائٹی کو بانیِ الکریم احسان الحق جان کی نوجواں نسل کے لیے بے مثال خدمات کے اعتراف میں ایک شاندار پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں جناب منظور احمد کو سوسا ئٹی کے نیے صدر منتخب ہونے پر اُنہیں اور اُن کے نیے کابینہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں ۔ ہم اُمید رکھتے ہیں کہ منتخب کابینہ سابقہ کابینہ کی تقلید کرتے ہوئے اُسی نہج پر نوجواں نسل کی خدمت کو اپنا شیوا بنایئے رکھے گا ۔ اس تاریخ ساز پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں سوسائٹی ہذا کے تمام ممبروں ، جن کے ناموں کی فہرست خاصی طویل ہے ، کی خدمات قابل تعریف ہیں ۔
الکریم کے سرپرست اعلیٰ احسان الحق جان کی جسمانی طور پرغیر حاضری کے خلا کو پُر کرنے کےلیے سوسائٹی کے ممبروں نے متفقہ طور پر جس عظیم شخصیت کے نام کا انتخاب کیا ہے وہ قابل تحسین ہے ۔ مجھے اُمید واثق ہے کہ میری بیٹی لیلیٰ احسان جان، اس سوسائٹِی کی بہتر راہنمائی میں احسان الحق جان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سرپرستی کرےگی ۔
احسان کی یاد اور اُن کی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ پروگرام کے مقریرین اور دیگر شرکا کے پرخلوص جذبات سے مجھے یقین ہوا کہ احسان نے اپنی زندگی کا اصل مشن ابھی شروع کیا ہے ۔تقریب کی نظامت اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قاضی صاحب بونی ڈوک ، معراج خان موردیر، ظفراللہ پرواز بونی ، رحمت غازی چرون ، سلطانہ بی بی بونی ،معراج الدین بونی ، فدا لکریم اے ڈی سی اپر چترال، الواعظ امیر شاہ ناظم تقریب ذولفقار دوکاندہ اور سردار حاکم نے جن شاندار الفاظ سے احسان الحق جان کی خدمات کو سراہا وہ چترال میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود کی تاریخ کا سنہرا حصہ بن گیے ۔ میں سابق ڈی ای او  شیر ولی خان اسیر اور پروفیسر شفیق احمد کی پرخلوص تحاریر پر اُن کے مشکور ہیں ۔
اس کے علاوہ ویڈیو لینک کے زریعے احسان کے احباب نے جن شاندار الفاظ سے اُنہِیں یاد کر کے ہمیں پیغام بھیجا ہم شاید اُن کی محبتوں کا قرض نہیں چکا پائیں گے ۔ آخر میں ہائی سکول بونی کے ہیڈ ماسٹر مقصد علی بونی کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے اس پروگرام کےلیے جگہ عنایت فرمائی ۔ اللہ آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔