
تازہ ترین
سابق تحصیل ناظم چترال حاجی امیر خان میر کو آبائی گاوں چمرکن میں سپرد خاک
چترال ( محکم الدین ) کھوار زبان و ادب کے ممتاز شاعر و ادیب ، کئی کتابوں کے مصنف و سابق تحصیل ناظم چترال، رکن جماعت اسلامی و سابق صدر انجمن ترقی کھوار ، سابق صدراولڈبوائز ایسوسی ایشن چترال اور ماھر موسمیات حاجی امیر خان میر کو منگل کے روز آبائی گاوں چمرکن میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔
جنازے میں سیاسی قائدین ، سرکاری آفسران ، انجمن ترقی کھوار کے جملہ ممبران ،علاقائی عمائدین اور عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ آپ مختصر علالت کے بعد 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ آپ اعجاز احمد صوبیدار ریٹائرڈ چترال سکاوٹس،قاری اشفاق احمد خطیب پنجاب یونیورسٹی لاھور ،امتیاز احمد محکمہ موسمیات، الطاف احمد، انتخاب احمد کے والد بزرگوار تھے ۔
