جامعہ چترال میں کشمیر بلیک ڈے منایا گیا

چترال( نمائندہ چترال ایکسپریس )جامعہ چترال میں کشمیر بلیک ڈے منایا گیا
کشمیر پر انڈیا کےظالمانہ فو جی قبضے کے 75 سیاہ سال گزرنے اور بین الاقوامی اداروں کی مجرمانہ خاموشی کی مذمت میں پورے ملک کی طرح جامعہ چترال میں بھی یومِ سیاہ منایا گیا۔ پروگرام سے خطاب کرئے ہوئے پرووسٹ جامعہ چترال ڈاکٹر تاج الدین شرر اور سٹوڈنٹس سو سائیٹیز کے ڈائیریکٹر ظہور الحق دانش نے کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور کشمیریوں پر دہائیوں سے جاری مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ آج شعور کا دور ہے اور ہر چھوٹے بڑے پاکستانی کو اس بات کا گہرا شعور حاصل ہے کہ کشمیر پر انڈیا کا قبضہ دہشت گردانہ اور ظالمانہ ہے جو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے قراردادوں کے بر خلاف ہے۔ لہٰذا بین الاقوامی اداروں سے گذارش ہے کہ مجرمانہ خاموشی توڑی جائے اور کشمیر کا مسئلہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حل کرانا چاہئے۔
اس موقع پر ایک پر امن علامتی واک کا بھی اہتمام کیا گیا

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔