چترال سکاوٹس کے صوبیدار زاہد حسین کو صوبیدار میجر کے عہدےپرترقی دے دی گئی

چترال ( محکم الدین ) چترال سکاوٹس کے صوبیدار زاہد حسین کو صوبیدار میجر کے عہدےپرترقی دے دی گئی ۔ اس سلسلےمیں منعقدہ ایک پر وقار تقریب میں گذشتہ روز نئے عہدے کے بیج لگائے گئے ۔ اس موقع پرچترال سکاوٹس کے آفیسران ، صوبیدار میجر کےدونوں بھائی اورعزیز و اقارب بڑی تعداد میں موجود تھے۔ رینکس لگانے کے بعد انہیں مبارکباد دی گئی ، اور میوزیکل شو کا بھی انعقاد کرکے خوشی کا اظہار کیا گیا ۔ ترقی پانے والے نئے صوبیدار میجر زاہد حسین کا تعلق خوبصورت اور معروف سیاحتی علاقہ ایون کے گاوں درخناندہ سےہے۔ وہ جنگ کشمیر 1948میں حصہ لینے والے چترال سکاوٹس کے معروف شخصیت صوبیدار عبدالوکیل خان المعروف جرنیل صوبیدار مرحوم کے بھتیجے اور محمد عظیم لال مرحوم کے فرزند ہیں ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔