یونیورسٹی آف چترال کےلیے سینیٹر فلک ناز چترالی صاحبہ کی کاوشیں رنگ لے آئیں اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے 10 ملین روپے جاری کر دیے۔

چترال(چترال ایکسپریس)سینیٹر فلک ناز چترالی جو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے کمیٹی کے رکن بھی ہیں نےیونیورسٹی کے جملہ مسائل کو کمیٹی کے گذشتہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا تھااور کمیٹی نے یونیورسٹی آف چترال کے وائس چانسلر  کو مذکورہ اجلاس میں مدعو کیا تھا۔ اور وائس چانسلر نے یونیورسٹی آف چترال کے جملہ مسائل خصوصاً مالی بحران اور طلباء و طالبات کے لئے وظائف کے اجراء کا مسئلہ اٹھایا۔ کمیٹی نے چیر مین ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کو وائس چانسلر یونیورسٹی آف چترال سے ملکر مذکورہ مسائل کو حل کرنے کی ہدایات دی تھی اسی سلسلے کی کڑی کے طور پر HEC نے یونیورسٹی آف چترال کے لئے 10 ملین روپے کا گرانٹ جاری کیا ہے۔

یونیورسٹی آف چترال کی انتظامیہ نےاس حوالے سے مثبت کردار ادا کرنے پر سینیٹر فلک ناز صاحبہ، قائمہ کمیٹی کے ارکان اورچیرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا شکریہ ادا کیااور سینیڑ صاحبہ سے امیدکا اظہار کیاکہ وہ ائندہ بھی یونیورسٹی آف چترال کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام متعلقہ فورم میں بھر پور اواز اٹھاتی رہیں گی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔