ضلع چترال کے دونوں اضلاع میں میٹرک امتحان کے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کو حسب سابق امسال بھی قاری فیض اللہ ایوارڈ دیا جائے گا۔ مولانا خلیق الزمان

چترال ( چترال ایکسپریس)ضلع چترال کے دونوں اضلاع میں میٹرک امتحان کے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کو حسب سابق امسال بھی قاری فیض اللہ ایوارڈ دیا جائے گا۔۔۔خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کے مطابق ایجوکیشن آفس چترال سے موصول شدہ نتائج کے مطابق سرکاری اور پرائیوٹ سکولز کے آٹھ طلباء و طالبات کو بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن جبکہ کیلاش کمیونٹی میں سب سے زیادہ نمبر لینے پر ایک طالب علم کو قاری فیض اللہ چترالی ایوارڈ اور نقد انعام کے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔

قارئین کی سہولت کے لئے ایجوکیشن آفس سے موصول شدہ لسٹ خبر کے ساتھ اٹیچ کیا جارہا ہے اگر کسی طالب علم کے نمبرز اس لسٹ میں دئیے گئے نمبروں سے زیادہ ہیں تو وہ اندرون ایک ہفتہ خطیب صاحب شاہی مسجد چترال سے رابطہ کر کے ایوارڈ کا مستحق بن سکتا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔