چترال لاٸرز فورم پشاور کے انتخابات. شاہد علی خان یفتالی ایڈوکیٹ متفقہ طور پر بلا مقابلہ صدر منتخب
پشاور (چترال ایکسپریس ) ہفتہ 29 اکتبور کوپشاور ہاٸیکورٹ کے نیو بار روم میں چترال لاٸرز فورم پشاور کے وکلا نے سال 2022 اور سال 2023 کیلے فورم کے صدر اور دوسرے عہدہ داروں کا انتخاب کیا. شاہد علی خان یفتالی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ کو متفقہ طور پر بلا مقابلہ چترال لاٸر فورم کے لئےصدر منتخب کیاگیا ۔دیگر عہدہداروں میں ایڈوکیٹ شیر حیدر سنیر ناٸب صدر ,ایڈوکیٹ ریحانہ ناٸب صدر,ایڈوکیٹ محمد اشتیاق جنرل سیکٹری,ایڈوکیٹ محمد نذیر جواٸنٹ سیکٹری,ایڈوکیٹ خادم الاسلام انفارمیشن سیکٹری,
ایڈوکیٹ سلیم الدیں سیکٹری فنانس, ایڈوکیٹ عبدالقاسم علی شاہ,ایڈوکیٹ سلمان دستگیر,ایڈوکیٹ ساجد اور ایڈوکیٹ شہزاد کیبینٹ ممبر منتخب ہوگۓ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں