اپر چترال انٹر سکول ڈسٹرکٹ ادبی مقابلے2022کی اختتامی تقریب
اپرچترال(ذاکر محمد زخمی ) اپرچترال گورنمنٹ ہائی سکول بونی میں سکولوں کے ڈسٹرکٹ فائنل راونڈ کے ادبی مقابلے منعقد کیےگئے۔ تقریب کی مہمان خصوصی مفتاح الدین ڈی ای او اپر چترال جبکہ صدرمحفل انٹر سکولز زونل ٹورنامنٹ اپر چترال کے سیکریٹری پرنسپل صاحب الرحمن تھے ۔انتظامی سرپرستوں میں
پرنسپل احمد ولی درانی ، سیکریٹری بونی زون ،پرنسپل مظہر حسین چیر مین آدبی کمیٹی اپر چترال ، ADO Sports اپرچترال ذوالفقار علی شاہ یفتالی ،اپر چترال کے سکولوں کے سربراہاں ،اساتذہ کرام ،طلباء نے شرکت کی
ججز کے فرائض قاضی لطف الرحمن، مولانامقبول ،پروفیسر بی بی پروین ،پروفیسر منہاج عالم ،پروفیسر عمران اللہ ،پروفیسر خالد حسین ،پرنسپل بہادر خان ،ہیڈماسٹر جمشید علی ،نصیر الدین ، فخرالدین اور جوان شاہ انجام دے رہے تھے ۔نتائج کے مطابق ذیل سکولوں کے طلباء
ڈسٹرکٹ چیمپین قرار پائے 1) حسن قرات ،، محمدتقی ہائی سکول ریشن ۔ 2) حمد باری تعالی ،،شعیب احمد ہائی سکول بونی 3) نعت شریف ،، محمد عدنان ہائی سکول موژ گول 4) قومی ترانہ ،،آمین اینڈ گروپ ہائی سکول ہرچین 5)انگلش تقریر ،،علی حسن ہائی سکول بونی 6)اردو تقریر ،،
فضل کبیر ہا ئی سکول موژ گول 7) ملی نغمہ محمداویس جاوید گروپ ہائی سکول اجنو 8)انگلش مضمون نویسی خلیل احمد ہائی سکول بونی 9) پوسٹرمکینگ،، ذیشان علی آغاخان سکول بونی 10) کوئیز ،،ضیااللہ اینڈ گروپ ہائی سکول بونی 11) انٹی کرپشن اردو مضمون نویسی عبدالاکبر ہائی سکول ریشن ۔ 12)انٹی کرپشن انگلش مضمون نویسی ضیااللہ ہائی سکول بونی ۔آخر میں ڈسٹرکٹ چیمپینز اور سیکنڈ پوزیشن ہولڈرز میں ٹرافیاں تقسیم کی گئی ۔مہمان خصوصی ،صدر محفل ،چیرمین ادبی کمیٹی اور اے ڈی او سپورٹس نے خطاب کرتے ہوئے جیتنے والوں کی حوصلہ افزائی کی
اور کامیاب پروگرام منعقد کرنے پر منجمنٹ کو خراج تحسین پیش کی اور اپر چترال کے پرنسپل صاحبان اور اساتذہ کرام کا بہترین تعاون کرنے پر شکریہ آداکیاگیا
خصوصا ڈی ای او چترال کے طلباء کی ٹیلنٹ اور اخلاقیات کی تعریف کی ۔ اور آگے لیول کے پروگرامات کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔