یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن سبسڈی کے حصول کومزی آسان اور شفاف بنا رہا ہے۔ ترجمان

چترال(چترال ایکسپریس) وزیر اعظم پاکستان کے خصوصی احکامات پر یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ملک بھر میں عوام کی سہولت کیلئے بنیادی اشیاء ضروریہ پر سبسڈی فراہم کر رہا ہے ان اشیاء ضروریہ میں آٹا، چینی، گھی، دالیں اور چاول شامل ہیں۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن اس سبسڈی کے حصول کومزید آسان اور شفاف بنا رہا ہے۔
یکم نومبرسے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے صارفین یوٹیلیٹی سٹور پر آنے سے پہلے اپنا شناختی کارڈ نمبر اپنے موبائیل سے 5566 پرایس ایم ایس (میسج)کرینگے انکو خریداری کیلئے ون ٹائم پاس ورڈ (OTP) مہیا کیا جائیگا. اور کسی بھی یوٹیلیٹی سٹورز میں وہ ون ٹائم پاس ورڈ (OTP) اور شناختی کارڈ دکھانے پر صارفین سبسڈائزڈ اشیاء کی خریداری کر سکیں گے۔
اس نئے نظام سے صارفین کو یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائزڈ اشیاء کی خریداری میں سہولت ہوگی، وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ نہایت ہی شفاف انداز میں انکو مخصوص اشیاء (آٹا،چینی، گھی، چاول، دالیں) پر سبسڈی دی جائیگی تاکہ سبسڈی کیلئے اہل اور مستحق افرادکی حق تلفی نہ ہو۔ واضح رہے کہ سبسڈائزڈ اشیاء کے علاوہ دیگر اشیاء کی خریداری کیلئے ون ٹائم پاس ورڈ (OTP) اور شناختی کارڈکی ضرورت نہیں ہے۔
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے اس جدید نظام سے کارپوریشن کی مجموعی کارکردگی میں بہتری آئیگی، سبسڈی کی مانیٹرنگ جدید طرز سے کی جاسکے گی اورعوام کیلئے سبسڈی کے حصول میں مزید شفافیت آئیگی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔