پانی کی تقسیم کے حوالے سے چمرکن کے دو گاوں والوں کے درمیان تصادم ، پانچ افراد زخمی
چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) چترال شہر کے مضافاتی گاوں چمرکن کے دو گاوں توردہ اور کف گاؤں کے درمیان پانی کے تنازعے نے تصادم کی صورت اختیار کر لی ۔ ذرائع کے مطابق علاقائی معاہدہ کے تحت توردہ گاؤں کو پانی ملنا تھا ۔لیکن کف گاؤں والوں نے پانی کی کمی کے باعث پانی دینے سے انکار کردیا ۔ اس سلسلے میں مذکرات کرنے کے لیے توردہ کے عمائدین حمید الرحمان کی قیادت میں 30 سے 40 کے قریب افراد کف گاؤں پہنچے ۔ مذکرات ہو رہے تھے کہ اچانک کسی بات پر جھگڑا شروع ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق کف گاوں کے رہائشی ایک شخص نے مبینہ طور پر 22بور بندوق سے ہوائی فائرنگ کی ۔جبکہ گاؤں کی خواتین نے پتھراؤ کیا ۔ جس کےنتیجے میں حسن ، اعجاز ،فضل حیات ساکنان توردہ چمرکن اور نبی زار و محمد ظریف ساکنان کف چمرکن زخمی ہوئے ۔زخمیوں کو بعد آزان ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں داخل کر دیا گیا ہے ۔ مقامی پولیس واقعے کی تفتیش کر رہا ہے ۔