سال 2015 کی تباہ کن سیلاب سے دریا برد وریجون پاٸین پیدل پل تا حال بحال نہ ہو سکا

اپر چترال (جمشیداحمد)سال 2015 کی تباہ کن سیلاب سے دریا برد وریجون پاٸین ٹو بونی پیدل پل تا حال بحال نہ ہو سکا جو کہ موڑکھو وریجون اور بونی کے درمیاں پیدل سفر اور امدورفت کا واحد اور اسان زریعہ تھا ورہجون سے روزانہ کی بنیاد پر بونی جانے والے سیکڑوں دفتری اور کاروباری خضرات اور عام لوگ اس پل کو اسانی سے استعمال کرتے تھے اس کے علاوہ وریجون , زاٸینی, اوراستابوں کے گرام کے لوگ اور عوام اس پل کو استعمال کرکے اپنی مویشیاں چرانے کے لیے قاقلشٹ چراگاہ لے جاتے تھے اور ہر صورت میں اس پل سے فاٸدہ اٹھاتے تھے ۔جوکہ 2015 کے تباہ کن سیلاب سے دریا برد ہوکر تا حال بحال نہ ہو سکا یہاں کے عوام مجبور ہوکر اپنے مدد اپ کے تحت اوردیہاتی افرادی قوت کو لیکر دریا موڑکھو کے اوپرایک عارضی پل نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں اور حکومت وقت ممبر صوباٸی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن ،معاون خصوصی ایم پی اے وزیر زادہ اور تحصیل چیرمین میر جمشیدالدین سے پر زور اپیل اورمطالبہ کررہے ہیں کہ ماضی میں موجود دریا برد پل کودوبارہ بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔