قاقلشٹ بالمقابل موژگول موڑکہو گاڑی حادثے کا شکار ۔ایک جان بحق دوافراد شدید زخمی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس )تفصیلات کے مطابق قاق لشٹ موژگول موڑکھو کے بالمقابل  رافورگاڑی نمبر اے جی 8858 حادثے کا شکار ہوا ۔حادثے میں ایک  شخص جان بحق اور دو افراد شدید زخمی بتائے جارہے ہیں ۔گاڑی  مسمی صلاح الدین چلارہاتھا ۔گاڑی میں ڈرائیور کے علاوہ اسماعیل،انیس،خلیل  بھی موجود تھے  جن میں دو شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ریسکیو1122 گاڑیاں موقعے پر پہنچ کر زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی پہنچائے گئے۔ حادثے میںانیس ولد سیف الرحمن ساکنہ گہکیر مگاساراندہ وفات پاگئے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔