اپرچترال تحریک انصاف قاٸدین اورکارکنان کا سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ اظہار یک جہتی کےسلسلے میں بونی میں جلسہ اور جیب ریلی۔

اپرچترال(جمشید احمد)چیرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف تحصیل چیئرمین تورکھو موڑکھو کے آفس اپرچترال جنالی کوچ سے زیر قیادت سینئر رہنما سابق صدر تحریک انصاف عبد اللطیف بونی تک احتجاجی جیپ ریلی نکالی گئی ۔جس میں موٹر سائکل اورگاڑیوں نے حصہ لیا۔ ریلی نے ہیڈ کوارٹر بونی پر پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کی۔ جلسے میں تحصیل چیرمین مستوج سردار حکیم،تحصیل چیرمین تورکھو موڑکھو میر جمشید،صدر وومن وینگ مالاکنڈ ڈویژن ثریا بی بی،تحصیل صدر تورکھو موڑکھو مہناج الدین،جنرل سکریٹری علاؤہ دین عرفی،انفارمیشن سیکرٹری افگن رضا،سابق صدر تحریک انصاف اپر چترال رحمت غازی شامل تھے۔
جلسے سے شرکا نےخطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے اظہارِ یک جہتی کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور کہا کہ مخالفین کبھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ شرکاء جلسہ نے کہا کہ سینئر قیادت کی کال پر اپر چترال سے عوام بڑی تعدادمیں لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کرےگی۔
عبدلطیف سابق صدر تحریک انصاف اپر چترال نے کہا،کہ امپورٹیڈ حکومت نےامریکی سازش سے ہمارے لیڈر کو حکومت سے نکالا کیونکہ وہ ھمارے لیڈر کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ 13 جماعتیں ۔مل کر ھمارے لیڈر عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے ان میں ہمت ہے تو الیکشن کا اعلان کریں۔ جنرل سکرٹری تحریک انصاف اپر چترال علاؤالدین عرفی نے ابتداٸی کلمات پیش کرتے ہوۓ حاضرین کو خوش امدید کہا مقرریں اور قاٸیدین نے جلسے سے خطاب کرتے ہوۓ سابق وزیر اعظم عمران کے ساتھ اظہاریک جہتی اور محبت کا اظہار کیا مقریرین نےکہا کہ عمران خان واحد شخص ہے کہ وہ حقیقی ازادی کی جنگ لڑ رہے ہیں لیکن ملک اور حقیقی ازادی دشمن عناصر نے جمہوریت اور ملک کو کمزور کرنے کے لیے مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں اور جمہوریت اور تحریک انصاف کو ناکام کررہے ہیں یہاں تک کہ محب وطن سیاسی رہنما سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملےسے بھی دریغ نہیں کی جس کی ہم پرزورمذمت کرتے ہیں اور اج ہم اسکی صحت یابی کی خوشی میں احتجاج کے بجاۓ خوشی اورجشن منارہے ہیں اور جب بھی ہمیں ہمارے قاٸد عمران خان کی طرف سے دھرنے اور احتجاج کی کال دی گٸی تو ہم اسلام اباد کی طرف لانگ مارچ کے لیے رخ کریں گے اور خان صاحب کی حکم پر حقیقی ازادی مارچ کو ہر صورت میں کامیاب کریں گے۔ مقرریں میں میر جمشیدالدین, سردار حاکم, قیوم بیگ ,حبیب اللہ , معراج الدین ,رحمت غازی , عبدالطیف ,احسان الحق,منہاج الدین,وزیر,فضل الرخمن اور خواتین ونگ اپر چترال کے صدر ثریا نور و دیگر نےخطاب کیے۔ اخر میں مختلف جہگوں سے اٸے ہوۓ کٸی خواتین تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکی تحریک انصاف خواتین ونگ اپر چترال کے صدر ثریا نور نے انہیں تحریک انصاف کی ٹوپیاں پہناٸی
آخر میں شرکاء سے پارٹی قیادت نے حلف لیا کہ پاکستان کے ریاستی قانون اور آئین کی پاسداری کرتے ہوئے ملک کے وفادار رہنگے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔اس جلسے میں کثیر تعداد میں تحریک انصاف کے ورکروں نے شرکت کی اور خواتین کی بھی کثیر تعداد موجود تھی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔