ڈی۔پی۔او چترال لوئر ناصر محمودکی چترال کے مختلف تھانہ جات،پولیس پوسٹ، چیک پوسٹ اورفسیلٹیشن سنٹرز کا تفصیلی معائنہ۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس  )

ڈی۔پی۔او چترال لوئر ناصر محمود(پی ایس پی) نے اپنے عہدے کا چارچ سنبھالتے ہی چترال کے مختلف تھانہ جات،پولیس پوسٹ، چیک پوسٹ اورفسیلٹیشن سنٹرز کا تفصیلی معائنہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی۔پی۔او چترال نے لواری ٹنل میں موجود پولیس پوسٹ اور ٹورسٹ فسیلٹیشین سنٹر کا معائنہ کیا ۔ٹورسٹ فسیلٹیشین سنٹر میں سیاحوں کو دی جانی والی سہولیات کا جائزہ لیا اور عملے کو ہدایت کی کہ چترال آنے والے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو مزید سہولیات فراہم کی جائے اس کے علاوہ چیک پوسٹ میں تعینات جوانوں سے کہا کہ ڈاون ڈسٹرکٹ سے آنے والے تمام گاڑیوں اور لوگوں پر کڑی نظر رکھیں اور مشتبہ افراد کی نشاندہی کریں ۔
ڈی۔پی۔او چترال ناصر محمود نے تھانہ عشریت, ایون, بمبوریت ,کوغوزی دروش اور تھانہ سٹی چترال کا معائنہ کرکے انسپکشن کے دوران ریکارڈ چیک کیے اور اپ ٹو دیٹ رکھنے کی ہدایت کیں ۔
انہوں نے تھانوں کی عمارت،افسراں کے کمروں اور جوانوں کے بارکوں کا معائنہ کیا ۔نیز مزید سہولیات فراہم کرنے اور صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کے احکامات بھی جاری کئے ۔
فرنٹ دیسک پر پینڈینگ درخواستوں کو چیک کیا اور فوری حل کرنے کی ہدایت کی ۔
مزید جملہ ایس۔ایچ اوز اور محرر سٹاف کو خصوصی ہدایت دی کہ وہ سائلین کے ساتھ خوش اسلوبی کے ساتھ پیش آئے اور ان کے مسائل کو فوراً حل کریں
انہوں نے پولیس پوسٹ بکراآباد اور مروئے کے حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیا عملے کے حاضری کا معائنہ کیا اور ان کو خصوصی ہدایت جاری کئے ۔
پولیس خدمت مرکز زرگراندہ کی بریفنگ لی اور سائلین کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور انتہائی خوش اسلوبی سے پیش انے کے ساتھ بر وقت سروس مہیا کرنے کی ہدایت دیں ۔سروس ڈیلیوری میں مزید بہتری لانے کے احکامات جاری کئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔