چترال پولیس عوام میں اعتماد بحال کرکے کمیونٹی پولیسنگ کو مزید فعال کرکے پولیس اور عوام کے مابین فاصلے کو ختم کریں۔ڈی پی او ناصر محمود

چترال (چترال ایکسپریس)ڈی پی او آفس لوئر چترال میں تمام ایس ڈی پی اوز , ایس ایچ اوز , انچارج این ای ٹی, انچارج ڈی ایس بی اور انچارج ٹریفک وارڈن کے ساتھ تعارفی میٹنگ منعقد کی گئی ۔ میٹنگ میں ڈی پی او ناصر محمود  نے پولیس کو درپیش مسائل سنے اور افیسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ آئی۔جی۔پی صوبہ خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے صوبہ خیبر پختونخوا کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ آئی۔جی  کے اس مشن کی تکمیل اور ڈی آئی جی ملاکنڈ ریجن سجاد خان کے خصوصی احکامات کے تحت آپ نے منشیات کے خلاف جو جدوجہد شروع کی تھی اُسے مزید تیز کیا جائے۔ منشیات کی روک تھام کے حوالے سے میری پالیسی بلکل واضح ہے میں کسی بھی علاقے میں منشیات فروشی کو برداشت نہیں کرسکتا ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور شرافت سے پیش ائے۔اور جو سائیلین فریاد لیکر تھانہ اتے ہیں اُن کی بات مکمل تسلی سے سنی جائے اور فوراً قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ عوام میں اعتماد بحال کرکے کمیونٹی پولیسنگ کو مزید فعال کرکے پولیس اور عوام کے مابین فاصلے کو ختم کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے اپنے سرکلز میں ویمن ڈسک کو فعال کرکے خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔