یونیورسٹی آف چترال کا دوسرا اکیڈمک کونسل کا اجلاس۔مختلف شعبوں میں ایم فل پروگرام شروع کرنے کی منظوری۔

چترال(چترال ایکسپریس)یونیورسٹی آف چترال کا دوسرا اکیڈمک کونسل  کااجلاس   16 نومبر 2022  کو یونیورسٹی آف چترال کے کانفرنس ہال میں   منعقد ہوا۔ شروع میں وائس چانسلر نے یونیورسٹی میں جاری ہونے والے ترقیاتی کاموں سے ممبرز کو اگاہ کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ کے زیر صدارت ہونے والے میٹنگ  میں  یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے سربراہان کے علاوہ  چترال اپر اور لور کے کالجز سے ایکڈمک کونسل کے ممبران نے شرکت کی۔  اس دوران یونیورسٹی کے  مختلف شغبوں میں ایم فل  پروگرام شروع کرنے کی منظوری کے علاوہ، ایم فل ریگولیشن ، ایکزامنیشن پالیسی، ایڈمیشن پالیسی، ،سیمسٹر رولز اور مختلف نئے ڈگری پروگرامزکے آغاز سے متعلق تجاویز پیش کی گئیں۔اکیڈمک کونسل نے تمام سفارشات کی منظوری دی۔  آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے تمام ممبرز کا  شکریہ ادا کیا اور اُمید ظاہر کی کہ آیندہ بھی  اسی طرح یونیورسٹی کی اکیڈمک ترقی  میں ہر ممبر اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔