آفاق کی جانب سےلوئرچترال کے گورنمنٹ اور پرائیویٹ سکولوں کے جماعت سوم تا دہم کے طلبہ و طالبات کے درمیان تحریری انسائیکلو پیڈیا کوئیز کا انعقاد
چترال (چترال ایکسپریس) حسب روایت اس سال بھی آفاق ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی کی جانب سےلوئرچترال کے ایک مقامی ہوٹل میں چترال لوئر کے گورنمنٹ اور پرائیویٹ سکولوں کے جماعت سوم تا دہم کے طلبہ و طالبات کے درمیان تحریری ا نسائیکلو پیڈیا کوئیز کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے میں چترال لوئیر کے 11سنٹروں میں 60 سکولوں کے آٹھ سو(800)طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ یہ پروگرام دو کیٹیگری جونییئر اور سینیر پر مشتمل تھا۔ جونیئر کیٹگری میں مسلم ماڈل سکول گولدور چترال کے محمد مشہود نے پہلی،گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول برنس کے سمیع حسین نے دوسری اور ڈاکٹر اے کیو خان سکول حماداللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے انعامات اور شیلڈز حاصل کیے۔،سینئرکٹیگری میں ڈائیمنڈ ماڈل سکول کے محمد ادریس نے پہلی، نیو ایجوکیٹر سکول دروش کے محمد یونس، آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول سین لشٹ کے توحید الرحمان اور اسلامیہ ماڈل سکول برنس کے کومل خسرو نے دوسری اور اسلامیہ ما ڈل سکول برنس ہی کے فاطمہ الزہرہ نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے نقد انعامات اپنے نام کر لیے۔
اس کے علاوہ جونیئر کٹیگری میں لرنر سکول دروش کے محمد ارسلان تحصیل دروش، اور انجیگان ائیڈل سکول گرم چشمہ کے لاریب انور نے سب تحصیل لوٹکوہ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کر لئے۔ سنییئر کٹییگری میں انجیگان آئیڈل سکول گرم چشمہ کے زاہد شرف نے سب تحصیل لوٹکوہ میں پہلی پوزیشن حاصل کیا۔اس تقریب میں 100 کے قریب سکول پرنسپلز، اساتذہ، والدین اور طلبأ نے حصہ لیا۔