لوئر چترال کے علمائے کرام اور اسماعیلی کمیونٹی کے عمائدین کی ڈی۔پی۔او ناصر محمود سے علیحدہ علیحدہ ملاقات
چترال (چترال ایکسپرییس)ڈی۔پی۔او آفس بلچ میں لوئر چترال کے علمائے کرام
اور اسماعیلی کمیونٹی کے عمائدین نے ڈی۔پی۔او سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ۔اُنہوں نے ڈی۔پی۔او لوئر چترال ناصر محمود کو چترال میں خوش آمدید کہا ۔ملاقات میں چترال کے مسائل اور پولیس کے کردار پر طویل مشاورت ہوئی ۔علمائے کرام اور اسماعیلی کمیونٹی کے عمائدین نے
چترال میں مثالی مذہبی ہم آہنگی ,بھائی چارے اور چترال کے تہذیب وتمدن کے بارے میں ڈی۔پی۔او آگاہ کیا اورپولیس کی جانب سے چترال میں منشیات کے خلاف جاری جدوجہد کو سراہتے ہوئے مزید موثر بنانے کا مشورہ بھی دیا۔ڈی۔پی۔او ناصرمحمود نے
عمائدین کا شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ آئیندہ بھی چترال میں مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں علمائے کرام اور اسماعیلی کے کمیونٹی کے عمائدین بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے۔



اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں