اے سی لوئر چترال وقاص مسعود چودھری کی بکرآباد چیک پوسٹ کے قریب ناکہ بندی۔زیادہ کرایہ وصول کرنے والے گاڑیوں سے کرایہ سواریوں کو واپس

چترال(چترال ایکسپریس)ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ لوئر چترال محمد انوار الحق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لوئر چترال وقاص مسعود چودھری نے بکرآباد چیک پوسٹ کے قریب ناکہ بندی لگا کر پنڈی، پشاور، تیمرگرہ،دیر، اور چترال کے لوکل گاڑیوں اور چترال سے دوسرے ضلع جانے والی گاڑیوں کے کرایوں اور روڈ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ چیک کیا ۔زیادہ کرایہ وصول کرنے والے گاڑیوں سے کرایہ سواریوں کو واپسکروایا گیا۔ اور ساتھ میں ,روڈ پرمٹ، اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والے گاڑیوں کو بھاری جرمانہ کیا گیا ۔  اسسٹنٹ کمشنر  نے تمام ڈرائیوروں کو سختی سے ہدایت کی کہ آئندہ زیادہ کرایہ وصول کرنے کی صورت میں جرمانہ کے ساتھ جیل کی سزا بھی ہوگی۔کسی کو بھی عوام سے زیادہ کرایہ وصول کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاۓ گی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔