تازہ ترین

پی ایم ایل (ن) کی چترال کے سلگتے مسائل کے حل میں صوبائی حکومت کی ناکامی پر احتجاجی جلسہ منعقد

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) جمعہ کے روز پی آئی اے چوک میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے چترال کے سلگتے مسائل کے حل میں صوبائی حکومت کی ناکامی پر احتجاجی جلسہ منعقد کیا اور بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ، چترال اورملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس نافذکرنے، فلور ملز کے قیام سے گندم کی فراہمی میں مشکلات اور گیس پلانٹ سمیت دوسرے مسائل کے حل میں ناکامی پر پی ٹی آئی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ پی ایم ایل (این) کے سینئر رہنما عبدالولی خان ایڈوکیٹ اور دوسرے رہنماؤں محمد کوثر ایڈوکیٹ، سید احمد خان، نور احمد خا ن چارویلو، زار عجم لال، ساجد اللہ ایڈوکیٹ اور دوسروں نے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ چترال میں ٹیکس کے نفاذ سے یہاں غریبوں کا جینا محال ہوگا جوکہ پہلے ہی مشکلات اور مصائب سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تبدیلی کے نام پر عمران خان نے قوم کو بھکاری بناکر دووقت کی روٹی کا بھی محتاج بنادیا اور ومہنگائی سے دوچار کردیا اور تمام حربے استعمال کرنے کے بعد ناکام ہوکر اب لانگ مارچ کے نام پر ملک کو مزید پسماندگی اور مشکل کی دلدل میں دھکیل رہا ہے جبکہ توشہ خانہ میں گھڑی کا معاملہ ہی ان کی ایمانداری کو طشت ازبام کرنے کے لئے کافی ہے۔ انہوں نے چترال میں گندم کی سرکاری گودام میں عدم دستیابی پر بھی تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اس پسماندہ ضلعے کے عوام کے لئے زندگی مشکل بنارہی ہے۔ انہوں نے چترال میں جنگلات کے بچاؤ کے لئے مسلم لیگ حکومت کی عظیم منصوبہ گیس پلانٹ کو ختم کرنے پر بھی پی ٹی آئی کی سابق وفاقی حکومت اور پارٹی قیادت پر تنقیدکی اور اسے عوام دشمن پالیسی قرار دیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔