چترال لوئر پولیس کے ریٹائرڈ ہونے والے انسپکٹر ظہور الدین کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد*

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس )ایس۔ایس پی انوسٹگیشین لوئر چترال محمد خالد خان کے دفتر میں ریٹائرڈ ہونے والےانسپکٹر ظہور الدین کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقادکیا گیا
اقریب میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال  ناصر محمود نے مہمان خصوصی کے حیثیت سے شرکت کی ۔اس کے علاوہ ڈی۔ایس ۔پی۔ ہیڈکواٹر ,تمام سرکل ایس۔ڈی۔پی۔اوز ,ایس۔ایچ۔اوز اور ایس۔پی۔ہیڈکواٹر پشاور ظفر احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔
ڈی۔پی۔او  نے اس موقع پرکہا کہ سرکاری ملازمت کے دوران ٹرانسفر, پوسٹنگ اور پھر ریٹائرمنٹ ایک طے شدہ عمل کا حصہ ہے جس سےہر سرکاری ملازم کو گزرنا پرتا ہے لیکن ملازمت کے مقررہ مدت کی تکمیل پر باعزت طریقے سے ریٹائرمنٹ پانا قدرت کا ایک انعام ہے۔ ظہور الدین کی ریٹائرمنٹ سے چترال پولیس ایک قابل اور ایماندار آفیسر سے محروم ہوگیا ۔
چترال پولیس کے لئے آپ کی خدمات قابل تحسین ہے اور ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔
تقریب کے اختتام پر ریٹائرڈ ہونے والے آفیسر کو اعزازی شیلڈ اور تحائف پیش کئے گئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔