چترال کے تعلیمی اور سماجی حلقوں کی محکمہ تعلیم کے افیسروں، پروفسیروں،تدریسی اسٹاف،ہیڈماسٹروں کی ترقی پر ان کومبارکباد
چترال(چترال ایکسپریس)چترال کے تعلیمی اور سماجی حلقوں نے محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم کے افیسروں کی ترقی کا خیر مقدم کرتے ہوئے چترال کے دفاتر،کالجز اور سکولوں میں خدمات انجام دینے،پروفسیروں،تدریسی اسٹاف،ہیڈماسٹروں اور افیسروں کو ان کی ترقی پر مبارکباد دی ہے۔صوبائی حکومت کی پراونشیل سلیکشن بورڈ (PSB)نے اپنے میٹنگ میں جن افیسروں کی اگلے گریڈ میں ترقی کی منظوری دی ہے ان میں پروفیسر حسام الدین کو گریڈ 19سے20،معظم شاہ کوگریڈ 18سے 19،عطا ء اللہ کوگریڈ 17سے18منیجمنٹ کیڈر سے ڈپٹی ڈی ای او شاہد حسین،ایس ڈی او محبوب الہیٰ اورمقدس خان کوگریڈ سے 17سے18میں ترقی دی گئی ہے۔اگلے گریڈ میں ترقی پانے والوں میں چترال سے 14اساتذہ اورافیسران شامل ہے۔
چترال ایکسپریس میڈیا گروپ کی طرف سے تمام ترقی پانے والے اساتذہ،ہیڈماسٹروں اور افیسروں کو ترقی کی مبارکباد دی جاتی ہے۔