شبان ختم نبوت کے تاجروں کے وفد کی چترال آمد تجاریونین چترال لویر کے ایگزیکٹو کونسل کے اراکین سے ملاقات۔

ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ چترال بازار کے اندر کسی بھی قادیانی پروڈکٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس حوالے سے بھرپور مہم چلائی جائےگی۔

چترال(چترال ایکسپیرس)شبان ختم نبوت کے تاجروں کے وفد اپنے دورے چترال میں تجاریونین چترال لویر کے ایگزیکٹو کونسل کے اراکین سے ملاقات کیں۔
ملاقات میں تاجر رہنماؤں کے علاوہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر مولانا حسیں احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
اس موقع پر بشیر احمد صدر تجاریونین چترال نے شبان ختم نبوت کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ تجاریونین چترال لویر تحفظ ختم نبوت کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے مختلف پروگرامات کے انعقاد کو یقینی بنائےگی تاکہ عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے بالعموم عوام اور بالخصوص تاجروں کو اگاہ کیا جائے اور ختم نبوت کے منکرین کے پروپیگنڈہ کا سدباب کیا جاسکے کیونکہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔لہذا اس حوالے سے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ چترال بازار کے اندر کسی بھی قادیانی پروڈکٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس حوالے سے بھرپور مہم چلائی جائےگی۔
سنت نبویؐ کے مطابق کاروبار کرنے کیلئے سازگار ماحول بنانے کیلئے بھر پور مہم چلائی جائے گا۔
چترال بازار کو کسی بھی قسم کے غیر قانونی غیر اخلاقی اور غیر شرعی کاموں سے پاک رکھنے کی عزم کے اظہار کے ساتھ یہ نشت اختتام پذیر ہوی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔