اے ڈی سی جنرل /سیٹلمنٹ افیسر چترال محمد عرفان الدین کی سربراہی میں دریاۓ چترال کے کناروں پر تجاوزات کے حوالے سے میٹنگ ۔

میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ سیٹلمنٹ سٹاف تجاوزات کی نشاندہی کر کے متعلقہ لوگوں کو نوٹس ایشو کرکے بعد ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ تجاوزات کے خلاف اپریشن کرے گا۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس )صوبائی حکومت اور پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل /سیٹلمنٹ افیسر اپر و لوئر چترال محمد عرفان الدین کی سربراہی میں دریاۓ چترال کے کناروں پر تجاوزات کے حوالے سے میٹنگ منعقد ہوئی ۔

جس میں سیٹلمنٹ سٹاف اور دوسرے متعلقہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔
میٹنگ میں دریاۓ چترال کی خوبصورتی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ اور دریا کے کناروں پر کیۓ گۓ تجاوزات کے بارے میں گفتگو ہوئی ۔

میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ سیٹلمنٹ سٹاف تجاوزات کی نشاندہی کر کے متعلقہ لوگوں کو نوٹس ایشو کرینگے ۔ نوٹس کے بعد ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ تجاوزات کے خلاف اپریشن کرے گا۔ تا کہ دریا کی قدرتی خوبصورتی متاثر نہ ہو۔ اور موسیمیاتی تبدیلیوں میں دریا کے روانی کی وجہ سے ہونے والی نقصانات سے عوام کو محفوظ رکھا جا سکے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔