آئی جی ٹی چترال کی طلبہ و طالبات کیلئے سی چترال کے نام سے سٹوڈنٹس ایجوکیشن ایکسپو کے انعقاد کا فیصلہ

چترال(چترال ایکسپریس۔۔اشتیاق چترالی)اسلامی جمعیت طلبہ چترال نے چترال بھر کے تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کیلئے سی چترال کے نام سے سٹوڈنٹس ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جس میں ایجوکیشن سیمینارز،ٹیلنٹ ایوارڈز شو،نعت کے مقابلے،تقریری مقابلہ جات،محفل مشاعرہ اور کوئز کے مقابلے ہونگے۔اِس میگا ایونٹ کے انعقاد کے حوالے سے “Logo Launching Ceremony ” پولو پولو گراؤنڈ میں واقع اسلامی جمعیت طلبہ کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں اسلامی جمعیت طلبہ چترال کے ناظم مستظہر باللّٰہ،آل چترال پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر وجیہ الدین،ہیلپنگ ہینڈ چترال کے کوارڈینیٹر محمد شجاع الحق،مشہور سوشل ایکٹیوسٹ عرفان عزیز،محکمہ تعلیم سے تعلق رکھنے والے نوجوان ایس ایس ٹی ٹیچرز عبدالعزیز،مقصود احمد،چترال پراپرٹی کنسلٹنٹ کے سی ای او اقبال الدین،نوجوان بزنس میں ضیاء الاسلام کے علاوہ چترال بھر کے تعلیمی اداروں کے طلبہ نے شرکت کی۔مقررین نے موجودہ دور کے حالات کے پیش نظر اس طرح کے پروگرامات کے انعقاد کو طلبہ و طالبات کیلئے لازمی قرار دیتے ہوئے اس طرح کے ایونٹس کے کامیاب انعقاد اور تسلسل سے کرانے کا بھی اعادہ کیا تاکہ طلبہ و طالبات کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتیں کھل کر سامنے آئیں اور ان کو مزید مہمیز ملے۔آخر میں اس ایونٹ کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا اور ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے اجتماعی دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔۔۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔