یونیورسٹی آف چترال کے سٹاف اور طلباء کا چترال سکاؤٹس ہیڈ کوارٹر کا دورہ۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس )کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کی دعوت پر یونیورسٹی آف چترال کے سٹاف اور طلباء نے گزشتہ روزچترال سکاؤٹس ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔اس موقع پر چترال یونیورسٹی اور سکاؤٹس ٹیم کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ کھیلا گیا۔ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے طلباء کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن کیا۔ انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ سوشل میڈیا سے باہر آئیں اور صحت مندانہ سرگرمیوں اور کھیلوں میں مصروف رہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان قوم کا اہم اثاثہ ہیں اور انہیں قوم کی تعمیر میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔چترال سکاوٹس کی طرف سے ہتھیاروں کی اسٹال بھی لگایا تھا اس بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

پروگرام کے آخر میں سوال جواب کا سیشن ہوا جس میں کمانڈنٹ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کام کے بارے میں مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔بعد ازان اسٹاف اور طلباء کو آفیسر مس کا بھی دورہ کرایا گیا اور انہیں بریفنگ دی گئی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔