ڈی سی لوئر چترال محمد انوار الحق کےسربراہی میں ڈسٹرکٹ پرفارمنس ریویوکمیٹی کا اجلاس

بازار، ندی نالوں اور دریا کے کناروں پر تجاوزات کے خلاف جلد سے جلد کاروائی کر کے رپورٹ کرنے کی ہدایت ۔

چترال(چترال ایکسپریس)صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں محمد انوار الحق ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کےسربراہی میں ڈسٹرکٹ پرفارمنس ریویوکمیٹی کا اجلاس ڈی سی افس چترال میں منعقد ہوا ۔جس میں اے ڈی سیز , اے سیز ,!اور تمام محکموں کے سربراہاں نے شرکت کی ۔اجلاس میں تمام محکموں کے کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ڈی سی  محمدانوار الحق کو تمام محکموں کی طرف سے اپنی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ڈی سی نے تمام محکموں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ تمام محکمے ہفتہ وار بنیادوں پر اپنی کارکردگی شیئر کریں گے۔ ڈی سی نےاے سیز کو ہدایت کی کہ بازار، ندی نالوں اور دریا کے کناروں پر تجاوزات کے خلاف جلد سے جلد کاروائی کر کے رپورٹ کریں ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔