مسلم لیگ تحصیل موڑکھو کا تنظیم سازی کے حوالے سے وریجون میں اہم اجلاس اور تنظیم سازی۔

اپر چترال (چترال ایکسپریس ۔۔جمشیداحمد) پاکستان مسلم لیگ تحصیل موڑکھو کے لیے تنظیم سازی کے سلسلے میں وریجون میں اجلاس منعقد ہوٸی۔ جس کی صدارت پاکستان مسلم لیگ اپر چترال صدر سابق ایم پی اے سید احمد خان نے کی جب کہ مہماں خصوصی سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین تھے اس کے علاوہ سنیر رہنما پاکستان مسلم لیگ اپر چترال محمد وزیرخان, پرنس سلطان الملک اور تحصیل موڑکھو سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنان اور معتبرات کی کثیر تعداد شرکت کی اجلاس کا باقاعدہ اغاز عبدالشکور کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ( ن) کو موڑکھو بلکہ اپر چترال میں مضبوط اور منظم کرنے کا عزم کیا گیا اور موڑکھو سطح پر تنظیم سازی کرنے کا فیصلہ کیا گیااور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ مسلم لیگ نواز آنے والے انتخابات میں چترال کی ایک طاقتور جماعت بن کر ابھرے گی موقع پر پارٹی کے حوالے سے مقرریں اور شرکاء نے اپنے اپنے تحفظات کھل کر پیش کی اور پارٹی کو مذید فعال بنانے کے لیے تجاویز دے دی۔ مہماں خصوصی سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ ہم صرف نعروں اور جھوۓ دعووں پر سیاست نہیں کرتے سابق حکومت مسلم لیگ نواز کا چترال کے لیے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے چترال میں تمام ترقیاتی بڑے بڑے منصوبے نواز شریف کے دور حکومت میں ہوٸی جن میں لواری ٹینل کی تکمیل گولین گول ہاٸیڈرل پاور پراجیکٹ ,سڑکوں کی تعمیر, زلزلے اور سیلاب متاثریں کے ساتھ خصوصی امداد اور متاثریں فنڈ اورحکومت کی اربوں روپے چترال میں خرچ ہوۓ جو کہ ایک ریکارڈ ہے جس کے لیے مسلم لیگ حکومت نواز حکومت کے ہم مشکور ہیں۔اور اٸیندہ بھی اس حکومت سے اچھاٸی کی توقع ہے سنیر رہنما محمد وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت واحد حکومت ہے کہ جس کے دور میں خوشحالی تھی منہگا ٸی کا نام نشان نہیں تھے ملک فعال تھا اور تنظیم سازی کے حوالے سے بات کی اور نوجوانوں کو زیادہ سےزیادہ پارٹی میں شامل کرنے اور نوجوانوں سے کام لینے اور میڈیا سیل اور سوشل میڈیا کے زریعے پارٹی کو اگے لیے جانے کی بات تاکید کی۔ دوسرے مقرریں میں محمد اعظم لال کوشٹ ,صوبیدار امیر جان کوشٹ, نوجوان قیادت رفیق الدین, انسپکٹر محمد سلام, صادق اللہ کشم عبدالشکور مداک ,سابق ہیڈ ماسٹر غلام نبی , رحمت اللہ, سیدالمومنین نے دیگر نےخطاب کی موقع پر دوسرے جماعتوں سے کٸی افراد اپنے پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی ان میں سابق کونسلر رحمت اللہ اور سابق ہیڈ ماسٹر غلام نبی شامل تھے سابق کونسلر رخمت اللہ نے جماعت اسلامی چھوڑ کر مسلم لیگ میں شمولت اختیار کی انہوں نے اپنے تقریر میں کہا کہ میں شہزادہ افتخار الدین کی سیاست لیڈر شب اور عوام دوستی سے متاثر ہو کر پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرتاہوں اوراٸیندہ اس پارٹی کے لیے کوشش کرونگا صدرے مخفل سابق ایم پی اے سیداحمد نے خطاب کیا پارٹی کو منظم اور مستحکم کرنے کا غزم کیا سابق مسلم لیگ کی حکومت اوراپنے دور اقتدار میں موڑکھو کے لیے ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوۓ کہا کہ موڑکھو کا درینہ مطالبہ نہر اتھک کو اس وقت حکومت کے اے ڈی پی میں شامل کرنا اس کے لیے فنڈ مہیا کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل تھی اس کے علاوہ موژگول پل اور مختلف علاقوں میں گرین گدام ,سکولز وعیرہ اس دور حکومت میں ہوٸی تھی ۔ اس کے علاوہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ پارٹی میں شامل کرنے کی حصوصی ہدایت کی۔ اخر میں تنظیم سازی کی گٸی صدر اور جنرل سیکرٹری کے لیے دو ناموں کو شرکا کے سامنے حق راۓ دہی کے لیے پیش کی گٸی شرکا نے متفقہ طور پر ان کے حمایت میں ووٹ دی۔ اور کابینہ تشکیل دی گٸی جس کے مطابق محمد اعظم لال کوشٹ صدر محمد ایوب سہت جنرل سکرٹری, رفیق الدین یوتھ ونگ صدر , سیدالمومنین تجار ونگ صدر, رفیع الدین سوشل میڈیا صدر ,اسدالدین شوشل میڈیا سکرٹری منتخب ہوۓ۔ اسٹیج کی فراٸیض محمد ایوب نے انجام دین ۔اخر میں یہ اجلاس مسلم لیگ کی کامیابی کی دعاٸیہ کلمات کے ساتھ اختتام پزیر ہوٸی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔