تحصیل چئیرمین مستوج سردار حاکم نے بونی بازار میں اسٹریٹ لائٹ اور قصاب خانوں کا افتتاح کردیا۔

اپت چترال (ذاکرمحمدزخمی)تحصیل چئیرمین مستوج سردار حاکم نے بونی بازار میں اسٹریٹ لائٹ اور بونی دریا کے اس پار قصاب خانوں کا افتتاح کردیا۔
افتتاحی پروگرام میں صدر تجار یونین محمد شفیع ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ مصباح الدین پی اے ٹو اے ڈی امجد ولی اور اسٹک ہولڈرز موجود تھے۔
قصاب خانوں کی بونی بازار کے وسط میں ہونےسےعوام الناس کو کئی ایک مسائل کا سامنا تھا اور بونی بازار گندگی کے ڈھیر بنے کے علاوه آ وارہ کتوں کی اماجگاہ بنی ہوئی تھی قصاب خانہ کو دریا کے اس پار لے جانے سے ان تمام مشکلات سے نجات ملے گی ۔سولر اسٹریٹ لائٹ عرصے سے خراب اور روڈ کے ساتھ غیر موزون جگہوں پر نصب تھے جس سے ٹریفک کی روانی میں بھی خلل پڑتی تھی ۔ سٹریٹ لائٹس کو دوبارہ فعال بنانے اور موزون جگہوں پر نصب کرنے سے جہاں بازار میں روشنی کی سہولت میسر ائیگی وہاں ٹریفک کی روانی میں بھی آسانی ہوگی۔
اس موقع پر تحصیل چیرمین مستوج سردار حکیم نے کہا کہ بازار اور علاقے کی صاف و شفاف رکھناہم سب کی زمہ داری ہے دوکاندروں کے ساتھ ہر شہری کو اپنے حصے کا کام کرنا ہے انہون نے کہا کہ بونی بازار کوخوبصورت بنانے اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے تحصیل کونسل بھر پور کوشش کریگی۔ اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔

صدر بازار محمد شفیع نےاس موقع پر کہا کہ تحصیل چیرمین مستوج سردار حکیم ،ٹی ایم اے/ اے ڈی لوکل گوارنمنٹ مصباح الدین کا شکریہ ادا کیا کہ ان کے خصوصی دلچسپی اور کوشش سے بازار کے ساتھ علاقے کے مسائل حل ہو رہے ہیں اس موقع علاقے کے فعال نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت کسان کونسلر دیدار ولی میر بھی موجود جو علاقے میں ہر مثبت کام میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔