آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کی چالیس سالہ تقریبات کے سلسلے میں خواتین بزنس ایکسپو کا انعقاد کیا گیا ۔ 

چترال(چترال ایکسپریس)آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کی چالیس سالہ تقریبات کے سلسلے میں خواتین بزنس ایکسپو کا انعقاد کیا گیا ۔ بزنس ایکسپو میں مختلف علاقوں کے ستائیس مختلف کاروباری خواتین نے بزنس اسٹالز لگائے جس میں مقامی سطح پر تیار کردہ مختلف مصنوعات کی نمائش کی گئی ۔ اس بزنس ایکسپو کی مالی معاونت GAC کے BEST4WEER پراجیکٹ کے تحت کیا گیا، جبکہ سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ ، گورنمنٹ اف خیبرپختونخوا اور لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کا بھی بزنس ایکسپو کے انعقاد میں نمایاں کردار رہا ۔

مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بزنس ایکسپو اسٹالز کا دورہ کیا اور مختلف مصنوعات کی خریداری میں گہری دلچسپی کا بھی اظہار کیا ۔

چترال کی کمیونٹی نے اس طرح کے بزنس ایکسپو کے انعقاد پر اے کے آر ایس پی کا شکریہ ادا کیا۔ کمیونٹی نے اس امید کا اظہار کیا کہ چھوٹے پیمانے پر کاروباری مواقعوں سے مقامی سطح پر ان کاروبار سے منسلک افراد کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ کاروباری مواقعوں میں بھی بہتری آئے گی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔