چترال پولیس سٹی کی کامیاب کارروائی بدنام زمانہ منشیات فروش منشیات سمیت گرفتار
چترال(چترال ایکسپریس)انسپکٹر جنرل اف پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کے نارکوٹیکس ایراڈیکشن کمپین کے تکمیل کی خاطرمنشیات فروشوں کے خلاف آر۔ پی ۔او ملاکنڈ سجاد خان کے احکامات کا تسلسل جاری ہے
ڈی۔ پی ۔او لوئر چترال ناصر محمود (پی ایس پی) کے خصوصی ہدایت پر ایس ۔ڈی۔پی او سرکل سٹی سعیدالرحمن کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی منیرالملک اور ٹیم نےمنشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد الیاس سکنہ بروز گول کے خانہ تلاشی کے دوران 1 کلو 240 گرام چرس برآمد کر کے ملزم گرفتار کوکرلیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔چترال کے عوامی ،سماجی وسیاسی حلقوں نے چترال پولیس لوئرچترال کی طرف سے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کے اقدام کوسراہتے ہوئے اُنہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔