پی پی پی کے 55 ویں یوم تاسیس کو شیان شان طریقے سے منانے کے سلسلے میں پی پی پی لویر چترال کی اہم میٹنگ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان پیپلز پارٹی کے 55 ویں یوم تاسیس کو منانے کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی لویر چترال کی ایک اہم میٹنگ پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی ۔ اجلاس کی صدارت سابق صوبائی وزیر و ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ سلیم خان صاحب نے کی۔
اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی لوئر چترال کے ضلعی کابینہ کے اراکین قاضی فیصل جنرل سکریٹری، میر دولہ جان سینئر نائب صدر، نظارہ والی شاہ انفارمیشن سیکرٹری، فخر عالم ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری، شاہ مراد بیگ نائب صدر،تحصیل کابینہ چترال کے صدر عالم زیب ایڈوکیٹ، شبنم ناصر صدر خواتین ونگ لویر چترال، ، فدا احمد نائب صدر ، سبحان الدین نائب صدر، اقبال حیات انفارمیشن سیکرٹری و کابینہ کے دیگر اراکین، ٹاؤن کابینہ چترال کے صدر فتح الرحمن لال ، پی ایل ایف صدر قاضی سجاد ، پی ایس ایف کے صدر جاوید اقبال، پی وائی او کے انفارمیشن سیکرٹری عنائت علی شاہ ، پیپلز لیبر بیرو کے انفارمیشن سیکرٹری تجمل حسین اور پیپلز اسپورٹس اینڈ کلچر کے جنرل سکریٹری صاحب جان و دیگر پارٹی کے سینئر اراکین نے شرکت کیں۔ اجلاس میں شریک تمام ممبران نے پارٹی کے 55 واں یوم تاسیس کو اس سال شایان شان طریقے سے منانے کا عزم کیا۔ اور اس پروگرام کو بہترین انداز میں منانے کیلئے اپنے اپنے تجاویز دیئے۔ اور متفقہ طور پر فیصلہ یہ ہوا، کہ مورخہ 30 نومبر کو صبح 11 بجے بمقام اتالیق چوک، بازار چترال میں پیپلز پارٹی کے 55 واں یوم تاسیس کو انتہائی عقیدت و جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائیگا اس دن کا آغاز سالگرہ کا کیک کاٹ کر کیا جائیگا اور اس کے بعد ضلع لویر چترال اور اپر چترال میں جاری گندم اور آٹا کے قلعت کیلئے بھی احتجاج کیا جائیگا اور ساتھ ساتھ چترال اپر اینڈ لویر میں بجلی کے ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف بھی مقررین خطاب کریں گے، اس تقریب کو منظم اور پر امن طریقے سے منانے کیلئے لائحہ عمل بھی طے کیا گیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔