استاد ظہوراحمد جی پی ایس گشٹ کی ترقی رخصتی کے سلسلے میں جی پی ایس گشٹ میں الوداعی تقریب۔
اپر چترال( نمایندہ چترال ایکسپریس)انچارج ٹیچر جی پی ایس گشٹ ظہوراحمدکی ترقی ہوکر ٹرانسفر کے سلسلے میں گورنمنٹ پراٸمری سکول گشٹ میں ان کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب منعقد کی گٸی جس کی صدارت ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ مڈل سکول گشٹ ایازاحمد نے کی جب کہ مہمان خصوصی معروف صحافی جمشیداحمد تھے تقریب میں سکول کے اساتزہ کرام طلبا اور طالبات نے بھر پور شرکت کی تقریب کا باقاعدہ اغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔تلاوت سکول کے بچوں نے حمد باری تعالی نعت رسول مقبول اور تقریر پیش کی۔ استاز قاضی خالد اور مولانا مقبول احمد نے استاز ظہور احمد کی سکول خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوۓ کہ
اکہ اج ہم اپنے ایک شفیق ,مخلص ,محنتی اور قابل استازکو الوداع کہ رہے ہیں انہوں نے کہاظہور احمد کا جی پی ایس گشٹ میں تعیناتی کےبعد سکول کی معیار کو بہتر کرنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ سکول میں داخلہ کروانے ان کی بہترین تربیت اور بچوں میں قابلیت پیدا کرنے میں ان کی کردار مثالی رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ استاد مخترم کی
سکول نظام کو انچارچ کی حثیت سےذمہ داری کے ساتھ چلانے بچوں اور بچیوں کی والدین اور علاقے لوگوں کے ساتھ سکول کے حوالے سے ہمدردی کھبی فراموش نہیں کی جاۓ گی اورسکول میں ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاۓ گی۔۔تقریب کے مہمان خصوصی جمشیداحمد نے خطاب کیا اور منعقدہ پروگرام کی تعریف کی اساتزہ کرام اور شرکا کا شکریہ ادا کیا۔اخر میں صدرے محفل ہیڈ ماسٹر جی ایم ایس گشٹ ایاز احمد نے استاد ظہوراحمد کو روایتی ٹوپی اور استاد علاو الدین ساقی نے
استاد اور مہمان خصوصی کو پھولوں کے ہار پہناٸی۔ تقریب کی نظامت کی فراٸیض استاز سیف الدین نے انجام دین۔ اسطرح یہ تقریب سکول کی کامیابی کے لیے دعاٸیہ کلمات کے ساتھ اختتام پزیر ہوٸ۔