ڈی پی او  چترال ناصر محمود کی منشیات کے خلاف جدوجہد قابل تحسین ہے۔قاری جمال عبدالناصر

چترال(چترال ایکسپریس) قاری جمال عبدالناصر سینئر نائب امیر جمیعت علماء اسلام ضلع چترال لوئیرنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈی پی او  چترال ناصر محمود نےمنشیات کے خاتمہ کے لئے جدوجہد مزید تیز کر دی ہیں ہم ان کو اس بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔انہوں نےڈی پی او سے گزارش کرتے  ہونے کہا کہ جس طرح آپ منشیات کے خاتمہ کے مختلف طبقہ فکر سے مشاورت کے لئے خصوصی طور پر اجلاسات منعقد کر رہے ہیں اسی طرح چترال بار کونسل کے صدر اور وکلاء برادری کا مشترکہ خصوصی اجلاس منعقد کرکے منشیات کے خاتمہ میں اپنا بھر پور کردار ادااکرئیں کیوںکہ وکلاء برادری منشیات کے خاتمہ کے لئے چترال میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں۔ منشیات کے خاتمہ کے لئے تمام علماء کرام آئمہ مساجد تبلیغی جماعت ما سوائے منشیات فروش اور اُنکے سہولت کاروں کے آپ کے ساتھ ہر قسم تعاون کے لئے تیار ہیں ۔انہون نے یہ بھی گزارش کی کہ منشیات کے خاتمہ کے لئے 3ایم پی  او بھی بہترین کار آمد ثابت ہوگی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔