جامعہ چترال کیلئے گرانٹ ان ایڈ کے مد میں بیس ملین کی فنڈ کے اجراء پر صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔وائس چانسلر

چترال(چترال ایکسپریس ) یونیورسٹی آف چترال کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں یونیورسٹی کے جاری اخراجات کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے گرانٹ ان ایڈ کی مد میں 20 ملین روپے جاری کرنے پر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے وزیر اعلی محمود خان،منسٹرہائیر ایجوکیشن  کامران بنگش، معاون خصوصی وزیرذادہ، سیکریٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ اور سیکریٹری ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کیا گیا۔ مذکورہ رقوم سے جامعہ کے روان ماہ کے تنخواہوں اور دوسرے جاری اخراجات کی ادائیگی ممکن ہوسکے گی۔ پریس ریلیز میں امید ظاہر کیا گیا ہے کہ حکومت مذکورہ گرانٹ ان ایڈ کا بقیہ حصہ بھی جلد ریلیز کرےگی جس سے جامعہ کو بلاتعطل تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پچھلےتین سالوں سے ہائرایجوکیشن کمیشن کو اضافی فنڈز نہ میں ملنے کی بناء پر ابھی تک جامعہ چترال سمیت کئی نئی جامعات کو ایچ ای سی کی باقاعدہ فنڈنگ اسٹریم میں شامل نہیں کیا جاسکا ہے جس کی بنا پر نئی جامعات کو آئے روز مالی مسائل کا سامنا رہتاہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔