چترال پولیس لوئر کی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔مختلف مقامات سے منشیات فروش منشیات سمیت گرفتار
منشیات فروش ہمارے نوجوانوں کے دشمن ہیں جن کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گےڈی پی او ناصرمحمود
چترال (چترال ایکسپریس)ار پی او ملاکنڈ سجاد خان کے خصوصی احکامات پر منشیات فروشی کے مکرہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرتے ہوئے
تھانہ سٹی چترال میں بدنام زمانہ منشیات فروش مجیب عرف منتری سکنہ اورغوچ، تھانہ دروش میں خورشید عباس سکنہ شاہنگر، تھانہ آیون میں ممتاز اور سہیل کومنشیات سمیت گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا۔
ڈی پی او لوئر چترال ناصر محمودنےایک بیان میں کہا کہمنشیات فروش ہمارے نوجوانوں کے دشمن ہیں جن کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے