*ڈسپیوٹ ریزولیشن کونسل لٹکوہ میں دو فریقین کے درمیان جائداد کا تنازعہ افہام وتفہیم سےحل*

چترال (چترال ایکسپریس )ڈی۔پی۔او لوئر چترال ناصر محمود کے زیر نگرانی ضلع بھر میں ڈسپیوٹ ریزولیشن کونسل کی جانب سے عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے تسلسل میں سرکل لٹکوہ میں قائم ڈسپیوٹ ریزولیشن کونسل میں دو فریقین کے درمیان رونماء ہونے والا جائیداد کا تنازعہ فریق اول اسلام الدین ولد زار خان سکنہ زیتور اور فریق دوئم ساجدالرحمن ولد بہادر خان سکنہ زیتور لٹکوہ کے مابین باہمی رضامندی اور خوش اسلوبی سے حل کردیا ۔فریقین کی جانب سے ڈی۔آر۔سی کے فیصلے پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئےاسے انصاف پر مبنی قرار دیا ۔
لوگوں میں رواداری ،بھائی چارہ اور باہمی اتفاق کو تقویت دینا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔