صدر تجار یونین چترال بشیر احمد کی بازار کی نالیوں کے فوری صفائی کے احکامات جاری کرنے پر ٹی ایم او رحمت حنیف کا شکریہ

چترال(چترال ایکسپریس)ٹی ایم او چترال رحمت حنیف نے جمعہ کے روز بشیر احمد صدر تجار یونین چترال،سینئرنائب صدراظہر اقبال اور نائب صدر ملک اسرار کی معیت میں نیوبازار چترال کا دورہ کیا۔اس موقع پر ٹی ایم او چترال کو چترال بازار خاصکر نیو بازار میں صفائی کی صورتحال سے آگاہ کیاگیااور اس بات پرزور دیا گیا کہ بازار میں نالیاں بھرجانے کی وجہ سے پانی مین روڈ میں بہتا رہتا ہے جس کی وجہ سے عوام کو تکلیف اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا نالیوں کی فوری صفائی کی ضرورت ہے۔
ٹی ایم او رحمت حنیف نے اس موقع پر متعلقہ اہلکاروں سے رابطہ کیا اور نالیوں کے فوری صفائی کے احکامات جاری کیئے جس کے نتیجے میں متعلقہ اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر صفائی کا کام شروع کیا۔امید کی جارہی ہے کہ دوسے تین دن کے اندر اندر نیوبازار میں نالیوں کی صفائی کاکام مکمل کیاجائے گا۔
صدر تجاریونین بشیر احمدنے اس موقع پر ٹی ایم او کاشکریہ ادا کیا اور اس اُمید کا اظہار کیا کہ چترال بازار کو صفائی کے حوالے سے ماڈل بازار بنانے میں محکمہ ٹی ایم اے اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔اُنہوں نے تجار برادری سے بھی درخواست کی کہ شاپر اور کاغذ وغیرہ نالیوں میں ڈالنے سے گریز کریں اور بازار کو صاف رکھنے میں اپنا بھرپورکردار ادا کریں

زر الذهاب إلى الأعلى