چترال لائرز فورم پشاور کی حلف برداری تقریب

پشاور(چترال ایکسپریس )چترال لائرز فورم پشاور کی حلف برداری تقریب ڈسٹرکٹ کورٹ ہال پشاور میں منعقد ہوئی۔مہمان خصوصی سینئر قانون دان قاضی انوار ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا تقریب کی صدارت پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رحمان اللہ نے کی۔ نومنتخب کابینہ کے ممبران میں صدر شاہد علی خان یفتالی ، سینئیر نائب صدر شیر حیدر ، نائب صدر اول ریحانہ کوثر ، جنرل سیکرٹری محمد اشتیاق ، فنانس  سیکرٹری سلیم الدین ، جائنٹ سیکرٹری محمد نذیر، سیکرٹری اطلاعات خادم اسلام، ایگزیکٹو ممبر قاسم اور سلمان خان شامل ہیں۔نومنتخب صدر نے شرکاء تقریب کا شکریہ ادا کیا اور وکلاء برادری کودرپیش مسائل کو ہرفورم میں اٹھانے اور اس کے حل کے لیے بھرپورکوشش کرنے کے عزم کااعادہ کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔