گہت زاٸنی لنگ روڈ کی مرمت اور کشادگی پرکام کے آغاز پراہلیان علاقہ کا وزیر مواصلات اور ایم پی اے ہدایت الرحمن کا شکریہ۔

اپر چترال (چترال ایکسپریس۔۔جمشیداحمد)حکومت امدورفت کے سلسلے میں عوام کو ریلیف پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کرر ہی ہے جس کے لیے سڑکوں کی تعمیر اور ہر گاون تک سڑکیں پہنچانے کی عملی اور تعمیری کام ہورہی ہے اور حکومت کی یہ بھی کوشش رہہ ہے کہ ہر دوراوفتادہ اور پسماندہ علاقوں میں کم از کم جیب ایبل سڑک پہنچ جاۓ اس سلسلے میں وزیر مواصلات مفتی اسعد محمود اور ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کا کردار قابل تعریف ہے انہوں نے چترال کے دونوں اضلاع کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی مرمت اور کشادگی کے لیے فنڈ مختص کیے ہیں اور این ایچ کی مشنری کام کر رہی ہیں جس کے لیے اہلیان علاقہ وزیر مواصلات مفتی اسعد محمود کے مشکور ہیں۔ ہفتہ3دسمبر کو گہت زاٸنی لنگ روڈ کی مرمت کشادگی کے کام کا اغاز کیا گیا ہے جس کے لیے  علاقہ موڑکھو گہت زاٸنی کے عوام نے مفتی اسعد محمود اور ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کا شکریہ ادا کیا ہے.

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔