تازہ ترین

چترال پولیس لوئر کی منشیات فروشی کے مکرہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری

منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا یہ لوگ منشیات فروشی چھوڑ دیں یا علاقہ۔ ۔۔ڈی۔پی۔او لوئر چترال ناصر محمود

چترال(چترال ایکسپریس)آر ۔پی۔او ملاکنڈ سجاد خان کے خصوصی احکامات پر منشیات فروشی کے مکرہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے
چترال پولیس لوئر کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال منیر الملک نے خانہ تلاشی کے دوران منشیات فروش مبارک اعظم ولد معظم خان سکنہ طمونیک بروز , ایس۔ایچ۔او تھانہ لٹکوہ عبدالرشید نے خانہ تلاشی کے دوران منشیات فروش عجب خان ولد شیرخان سکنہ میردین گبور ,ایس ایچ۔او تھانہ ایون عبدالوحید نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم فیض الدین ولد محمد نادر سکنہ شوت جغور جبکہ ایس۔ایچ۔او تھانہ دروش عزیزالدین نے خانہ تلاشی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش مجیب اللہ ولد نصیراللہ سکنہ آذودام دروش کے قبضے سے چرس برآمد  کرکےملزمان گرفتارکرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال ناصر محمود نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث لوگ منشیات فروشی چھوڑ دیں یا علاقہ۔چترال پولیس لوئر چترال کے نوجوانوں کی زندگی بربادکرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیگی۔اُنہوں نے عوام سے اپیل کی کہ منشیات کے دھندے میں ملوث افراد کی نشاندہی کرنےمیں پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ اس ناسور کو جڑ سے ختم کیاجائے
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔