ضلعی انتظامیہ کی بائی پاس روڈ پر جاری “بلیک ٹاپنگ”کے ناقص کام کا نوٹس ،ٹھیکیدار کو مزید کام کرنے سے روک دیا

چترال(چترال ایکسپریس)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد انوار الحق صاحب کی ہدایا ت پر اسسٹنٹ کمشنر لوئر چترال عاطف جالب صاحب اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر چترال عدنان حیدر ملوکی نے بائی پاس روڈ پر جاری “بلیک ٹاپنگ”کے ناقص کام کا نوٹس لیکر ٹھیکیدار کو مزید کام کرنے سے روک کر تمام پارٹیوں کے نمائندگان و بازار یونین کو اپنے دفتر بلا کر تمام تر خدشات کو دور کرتے ہوئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عدنان حیدر ملوکی، تحصیلدار خلیل ،تحصیلدار امجد فرید ، ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو لوئر چترال
عوامی نمائندے، صدر بازار یونین لوئر چترال شامل ہیں۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عدنان حیدر ملوکی  نے ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو لوئر چترال اور دونوں تحصیلدارں کو لے کر موقع پر ٹھیکیدار کو پہلے سے اسفالٹ کے کام کو دوبارہ اوکھاڑ کر معیار کے مطابق بنانے کےلئے ہدایت جاری کرتے ہوئے نشان دہی کی۔اور کمیٹی میں موجود تحصیلدار اور ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو لوئر چترال اور صدر بازار یونین ہر روز کام کی معیار چیک کریں گے۔ انتظامیہ کی طرف سے یقین دہانی کی گئی کہ بھی قسم کے ناقص کام کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔