*اپر چترال پولیس لائن میں دربار کا انعقاد*
اپرچترال(چترال ایکسپریس) ڈی پی او اپر چترال شفیع الله جان نے آئی جی خیبر پختو نخوا ہ کے احکامات کے روشنی میں اپر چترال پولیس لائن میں دربار کا انعقاد کیا ۔ دربار میں ایس پی انویسٹیگیشن اپر چترال دونوں سرکلز کے ایس ڈی پی اوز ، تمام تھانو ں کے ایس ایچ اوز ،
جوانوں اور لیڈیز پولیس نے شرکت کی ۔ دربار میں ایس پی انویسٹیگیشن نے سیکورٹی کے حوالے سے آئی جی خیبر پختونخوا ہ کے جاری کردہ احکامات
سنا ئے اور ان پر عملدرآمد کو یقنی بنانے کے ہدایات جاری کیے ۔ دربار میں شریک جوانوں نے ڈی پی او کو اپنے مسائل سے اگاہ کیا ۔
مسائل سنے کے بعد ڈی پی او نے جوانوں کو درپیش مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ دربار سے اپنے خطاب میں ڈی پی او نے کہا
تمام افسران اپنی ڈیوٹیز ایمانداری اور لگن سے سر انجام دیں اور آئی جی خیبر پختونخوا ہ کے جاری کردہ احکامات پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی بھی ہدایت کی ۔ اور آیندہ ہر منگل کو اپنے آفس میں آرڈرلی روم رکھنے کے احکامات بھی جاری کیے ۔