تازہ ترین

سابق نائب ناظم مستوج فخر الدین کی وادی اویر میں ورلڈ فوڈ پروگرام کی طرف سے فوڈ پیکج تقسیم کرنے پر ڈی سی اپر منظور افریدی اور ادارے کے حکام کا شکریہ ادا

چترال (چترال ایکسپریس ) سابق نائب ناظم مستوج فخر الدین نے گزشتہ موسم گرما میں ذیادہ بارشوں سے متاثر یں کے لئے اپر چترال کے وادی اویر میں ورلڈ فوڈ پروگرام کی طرف سے فوڈ پیکج تقسیم کرنے پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور افریدی اور ادارے کے حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور افریدی نے ورلڈ فوڈ پروگرام سے رابطہ کرکے متاثرین کے لئے جامع فوڈ پیکج منظور کرائی جوکہ اپنی نوعیت کا تاریخی پیکج ہے۔ انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں نیچھاغ اور موژین کے سینکڑوں گھرانوں میں فوڈ پیکج انتہائی منظم اور مربوط انداز میں تقسیم ہوئی جبکہ پختوری، شونگوش اور اوی کے لئے پیکج تیار ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ علاقے کی پسماندگی اور غربت کی شرح کو مدنظر رکھ کر پیکج کے سلسلے کو مزید جاری رکھا جائے گا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔