تجار یونین چترال لوئر کا ہنگامی اجلاس،ناقص کام روکنے پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا

چترال(چترال ایکسپریس)تجار یونین چترال کا ایک ہنگامی اجلاس زیرصدارت بشیر آحمد صدر تجار یونین چترال لوئر منعقد ہوا۔اجلاس میں کابینہ اراکین کے علاوہ کثیر تعداد میں ایگزیکٹیو کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس میں گزشتہ روز بائی پاس میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے گفت وشنید ہوئی، اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں اس قسم کے واقعات کے روک تھام کیلئے مشاورت کی گئی اور اس کے سدباب کے لئے تجاویز پیش کئے گئے جوکہ کثرت رائے سے منظور کی گئی۔
اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ چترال بازار میں کی جانے والی کسی بھی ترقیاتی کام کا آغاز تجار برادری کے مشورے سے کیا جائے تاکہ قومی وسائل ضائع نہ ہوں۔
اجلاس میں تاجر برادری نے بازار میں کی جانے والی ناقص کام کو روکنے پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا گیا اور اس اُمید کا اظہار کیا کہ بائی پاس روڈ کے مرمتی کام میں معیار اور مقدار کا ہرصورت خیال رکھا جائے گا۔
تاجر برادری نے اس اُمید کا بھی اظہار کیا کہ چترال سے تعلق رکھنے والا ٹھیکہ دار چترال میں کی جانے والی کام کو اپنا فرض منصبی سمجھ کر پوری ایمانداری سے اعلیٰ معیار کے مطابق تکمیل تک پہنچائینگے۔معیار اور مقدار میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی چاہے ٹھیکہ دار چترالی ہو یا کسی اور علاقے کا۔

اس موقع پر تاجر برادری نے کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے ناقص کام کی نشاندہی کر کے حق اور سچ کا ساتھ دیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کو چترال کا مفاد ذاتی مفاد سے زیادہ عزیز ہے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔