تازہ ترین

ڈی پی او چترال لوئر ناصر محمود کا جامعہ چترال کا دورہ۔

چترال(چترال ایکسپریس) نو تعینات ڈی پی او چترال (لوئر )ناصر محمود نے جامعہ چترال کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر ندیم حسن نے مہمان کا استقبال کیا۔ بعد ازان وائس چانسلر جامعہ چترال پروفیسر ظاہر شاہ سے ملاقات کے دوران نو تعینات ڈی پی او کو جامعہ چترال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جس کے دوران ڈی پی او نے جامعہ چترال کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔  ڈی پی او لوئر چترال کوڈیجیٹل لیب اور آئی ٹی سیکشن کا دورہ بھی کرایاگیا ۔ڈی پی او نےائیندہ کے لیے کمپوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کے طلباء اور چترال پولیس کے باہمی تعاون سے عوام کے وسیع تر مفاد میں ریسرچ پراجیکٹس پر کام کرنے کا عندیہ ظاہر کیا جس کے حوالے سے جلد کام شروع کیا جائے گا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔